وزیراعلیٰ کےپی کے سیکیورٹی آفیسر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار | Maqvi News

[ad_1]

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے سیکیورٹی آفیسر انسپکٹر وکیل خان کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے باجوڑ سے گرفتار کرلیا۔ ملوث ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا ہے۔ 

 محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا کے ڈی آئی جی عمران شاہد نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سیکیورٹی آفیسر انسپکٹر وکیل خان کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو باجوڑ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انسپکٹر وکیل خان کے قتل میں ملوث ملزمان لیاقت اللّٰہ اور مجیب اللّٰہ کا تعلق ہریانکوٹ تحصیل درگئی سے ہے۔ گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کےچیف سیکیورٹی آفیسر کو 17 فروری کو اس وقت شہید کیا گیا تھا جب وہ دو بیٹوں اور رشتہ دار کے ہمراہ آبائی گاؤں جا رہے تھے۔ حملے میں انسپکٹر وکیل خان کے بیٹے اور رشتہ دار زخمی ہوئے تھے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link