پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی، 322 مسافر عمان میں موجود | Maqvi News

[ad_1]

پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی، 322 مسافر عمان میں موجود

عمان میں گزشتہ روز ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پی آئی اے کے بوئنگ 777  طیارے کی فنی خرابی آج صبح تک دور نہیں کی جا سکی۔ 

مدینہ سے اسلام آباد کے 322 مسافر 22 گھنٹے سے اسلام آباد روانگی کے منتظر ہیں، مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز نے فنی خرابی پر گزشتہ روز عمان کے مسقط ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کو بحال کرنے کے لیے انجینئرز رات گئے سے مصروف ہیں، پی آئی اے انجینئرز خصوصی پرواز میں گزشتہ رات کراچی سے مسقط پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کو اسلام آباد لانے کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link