ایشوریا کو ’پلاسٹک‘ کہنے پر معذرت خواہ نہیں، عمران ہاشمی | Maqvi News

[ad_1]

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ٹیلیویژن کا مشہور شو کافی ود کرن کے سیزن 4 کی قسط 9 میں بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور فلساز و ہدایتکار مہیش بھٹ کی شرکت پر مبنی پروگرام کو اس حوالے  سے یاد رکھا جائے گا کہ اس میں کافی کھل کر گفتگو کی گئی اور اسے کافی پسند کیا گیا۔

تاہم اس موقع پر عمران ہاشمی نے چند متنازع جوابات دینے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا اور بالخصوص انکی جانب سے بچن خاندان کی بہو اور معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو پلاسٹک کہنے پر ہر ایک حیران ہوا۔ 

واضح رہے کہ عمران ہاشمی اپنی آئندہ آنے والی ویب سیریز شو ٹائم کی پروموشن میں مصروف ہیں

اس حوالے سے جب ان سے حال ہی میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنے کمنٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شو میں یہ ایک مذاق تھا اور میں اس پر معذرت خواہ نہیں ہوں۔ 

عمران ہاشمی کی جانب سے ایشوریا کو ایک پلاسٹک کہنے پر مبنی ویڈیو کلپ اس وقت سے سوشل میڈیا پر نظر آرہا ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link