فلم اینیمل کے ڈائریکٹر اچانک گنجے کیوں ہوگئے؟ | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو: اسکرین گریب / سوشل میڈیا
فوٹو: اسکرین گریب / سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم اینیمل کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا نے اچانک اپنا سر منڈوالیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندیپ وانگا اچانک خلاف توقع روپ میں نظر آئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سندیپ کی ای ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں ایک مندر کے احاطے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس ویڈیو میں جو چیز توجہ کا مرکز بنی وہ سندیپ وانگا ریڈی کا گنجا اور کلین شیو ہونا تھا۔ 

انکے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے بال مندر میں دے دیے۔

واضح رہے کہ سندیپ ریڈیو وانگا کو ہمیشہ گھنے بالوں اور داڑھی میں ہی دیکھا گیا ہے جبکہ انکی فلموں کے مرکزی کرداروں نے بھی فلموں میں گھنے ہی بال رکھے ہیں۔ 

واضح رہے کہ سندیپ وانگا کی فلم اینیمل نے باکس آفس پر 800 کروڑ کا بزنس کیا۔ 

فلم میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر اسٹارز میں انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا شامل تھیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link