بانی پی ٹی آئی کو رمضان میں جیل سے باہر دیکھ رہا ہوں، سلمان صفدر | Maqvi News

[ad_1]

بانی پی ٹی آئی کو رمضان میں جیل سے باہر دیکھ رہا ہوں، سلمان صفدر

بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ رمضان میں عمران خان کو جیل سے باہر آتے دیکھ رہا ہوں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان صفدر نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی بن گئے، اب مزید بانی پی ٹی آئی کو جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی وقت ختم ہونے کے باوجود بھی گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ جاری رہا، جج خواہش مند تھے کہ تمام گواہان پر جرح مکمل کی جائے۔

سلمان صفدر نے مزید کہا کہ دوران عدت نکاح کیس اور سائفر کیس پر سماعت آئندہ ہفتے ہوگی، تمام کیسز کی اپیل تیار کرلی گئی، فیصلے میں پیچیدگیاں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ بھی اتنی تیزی سے اپیل پر سماعت کرے جتنی تیزی سے ٹرائل ہوا، ہم پر امید ہیں کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 فاضل جج ہماری اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام پر بنایا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے ایک پیسہ بھی اپنے اکاؤنٹ میں نہیں منگوایا۔

سلمان صفدر نے کہا کہ دوران عدت نکاح کیس جیسا پاکستان کی تاریخ میں کوئی کیس نہیں ہوا، نیب کے پاس آخری پتّہ تھا جو اس نے اب کھیلا ہے، یہ آخری کیس ہو گا۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link