اسرائیل رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند نہ کرے، ترک صدر کا انتباہ | Maqvi News

[ad_1]

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ترک صدر اردوان نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ماہ رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند نہ کرے۔ 

ترک صدر نے کہا کہ مقدس مقامات کی بندش پر اسرائیل کو انتہائی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اشتعال انگیزیوں کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو اپنے پیغامات پہنچا چکے ہیں۔ 

صدر اردوان نے کہا کہ انتہا پسند اسرائیلی سیاستدانوں کا مسلمانوں کی حرم الشریف تک رسائی کم کرنے کا مطالبہ بکواس ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی آباد کار اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link