خیبرپختونخوا کابینہ نے حلف اٹھالیا | Maqvi News

[ad_1]

خیبرپختونخوا کابینہ نے حلف اٹھالیا

خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر کے پی حاجی غلام علی نے کابینہ سے حلف لیا۔ 

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔ 

واضح رہے کہ صوبائی کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللّٰہ، محمد سجاد شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ میں مینا خان اور فضل شکور بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طورو بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہیں۔

علاوہ ازیں 5 مشیروں کی تقرری بھی کردی گئی ہے جن میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی کابینہ کی سمری پر دستخط کردیے تھے۔ 

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link