اسرائیل کیساتھ جنگ بندی، حماس نے بیان جاری کردیا | Maqvi News

[ad_1]

-- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے تک اسرائیل کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے بات چیت جاری رکھیں گے۔

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مطلوبہ نرمی کا مظاہرہ جاری رکھا جائے گا، فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کے جامع خاتمے تک پہنچنے کیلئے مطلوبہ لچک دکھا رہے ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی اب بھی اس معاہدے سے بھاگ رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رواں ہفتے قاہرہ میں ہوئے مذاکرات میں اسرائیلی وفد غیر حاضر رہا۔ مذاکرات میں حماس، قطر اور مصر کے حکام نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link