کامیڈی شو کے سیٹ پر کس کی وجہ سے عزت ملتی تھی؟ کرشنا نے بتادیا | Maqvi News

[ad_1]

وہ لوگ مجھے ڈیڑھ لاکھ روپے فی قسط ادا کر رہے تھے، کرشنا ابھیشیک - فوٹو: فائل
وہ لوگ مجھے ڈیڑھ لاکھ روپے فی قسط ادا کر رہے تھے، کرشنا ابھیشیک – فوٹو: فائل

بھارتی کامیڈین و اداکار کرشنا ابھیشیک نے کامیڈی پروگرام کے سیٹ پر خود کو عزت ملنے کی وجہ بتادی۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران کرشنا ابھیشیک نے ٹیلی ویژن میں ناصرف اپنے سفر بلکہ اپنی کمائی سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔ 

انکا کہنا تھا کہ میں نے کامیڈی سرکس نامی شو صرف پیسوں کےلیے سائن کیا، میں اس سے خوش تھا، وہ لوگ مجھے ڈیڑھ لاکھ روپے فی قسط ادا کر رہے تھے۔ 

کرشنا ابھیشیک نے کہا کہ انہوں نے مجھے بہت عزت دی کیونکہ میں سپر اسٹار گوندا کا بھانجا تھا۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اس حقیقت سے بہت خوفزدہ تھا کہ میں روزانہ 3 لاکھ روپے کماؤں گا۔ 

کرشنا ابھیشیک نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب انہیں ایک بھوجپوری فلم میں کام کرنے کا 3 لاکھ روپیہ ملتا تھا، فلم کےلیے وہ دن رات 30 روز تک کام کرتے تھے۔ 

تاہم انہوں نے ساتھ میں بھوجپوری فلم میں اپنے کام کو اپنے لیے باعث فخر بھی کہا۔ 

کرشنا کا کہنا تھا کہ وہ اکثر اپنی فلموں کے سینز کو ہی نہ سمجھ سکے تھے لیکن فلمیں سپر ہٹ ہوگئیں۔ 

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link