کراچی: ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، 45 میں سے 32 ساحل پر پہنچ گئے، 13 تاحال لاپتہ | Maqvi News

[ad_1]

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی اور ٹھٹھہ کے درمیان ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، 45 ماہی گیر سوار تھے، 32 واپس ساحل پہنچ گئے، 13 تاحال نہیں مل سکے۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹرکمال شاہ کے مطابق ٹھٹھہ اور کراچی کے بیچ حجامو کریک کے قریب کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی گزشتہ رات ڈوب گئی، جس میں 45 ماہی گیر سوار تھے۔

کشتی میں موجود ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے، مقامی ماہی گیروں اور اپنی مدد آپ کے تحت 32 ماہی گیر واپس پہنچ گئے، جبکہ 13 تاحال لاپتا ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صوبائی و وفاقی حکومتیں لاپتا ماہی گیروں کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہیں، لاپتا ماہی گیروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کے لئے پریشان ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link