نین تارا اور وگنیش میں کوئی سرد مہری نہیں، قریبی ذرائع | Maqvi News

[ad_1]

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت کی فلموں کی معروف اداکارہ نین تارا اور انکے شوہر وگنیش شیون کے پرستاروں اس وقت تشویش  میں مبتلا ہوگئے جب 39 سالہ اداکارہ نے اپنے 38 سالہ شوہر کو سوشل میڈیا سائٹ سے ان فالو کیا۔

تاہم اطلاع یہ ہے کہ دونوں کے تعلقات میں کوئی سرد مہری یا کِھنچاؤ نہیں ہے اور وہ خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں۔ 

ان اطلاعات کے برعکس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں آپس میں بہت قریب ہیں اور اپنے بچوں اوویر اور اولگام کے ساتھ بہت مطمئن ہیں۔ ان ذرائع نے کہا کہ بچوں کی وجہ سے وہ اور زیادہ نزدیک آئے ہیں۔ 

گزشتہ ہفتے نین تارا کے سوشل میڈیا ہینڈل جو وہ اکثر اپنے خاندان کے خوشیوں پر مبنی لمحات کو ڈاکیومنٹ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں اس پر لوگوں کی توجہ مبذول ہوئی اسکی وجہ نین تارا کی جانب سے وگنیش شیون کو ان فالو کرنا تھا۔ 

جس پر ایک ریڈیٹ یوزر نے اسکرین شاٹ لیکر وگنیش کی غیر حاضری کو اجاگر کیا۔ تاہم نین تارا کے قریبی ذرائع نے کہا ایسا کچھ نہیں سب کچھ ٹھیک ہے۔ 

دوسری جانب کچھ لوگوں کا گمان ہے کہ ایسا اسلیے کیا گیا کہ دونوں ایک مشترکہ پروڈکٹ لانچ کرنا چاہ رہے ہیں اور یہ قدم اسلیے لیا تاکہ اسکے بارے میں چہ مگوئیاں ہوسکیں، جبکہ دیگر کا ماننا ہے کہ یہ دراصل کچھ تیکنیکی غلطی تھی جس سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ تاہم جیسے ہی نین تارا کو اس بارے میں چہ مگوئیوں کا پتہ چلا تو انھوں نے وگینیش کو دوبارہ فالو کر دیا۔ 

واضح رہے کہ نین تارا اور فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اداکار و گلوکار وگنیش شیون کی شادی 9 جون 2022 کو ہوئی تھی۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link