کینیڈا: پاکستانی نژاد ذیشان حامد پروگریسو کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار نامزد | Maqvi News

[ad_1]

پاکستانی نژاد ذیشان حامد ۔ فوٹو: فائل
پاکستانی نژاد ذیشان حامد ۔ فوٹو: فائل

کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں برسرِاقتدار پروگریسو کنزرویٹو پارٹی نے ملٹن شہر کے ضمنی الیکشن میں پاکستانی نژاد ذیشان حامد کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ 

یہ نشست صوبائی وزیر پرم گِل کے وفاقی سیاست میں جانے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ 

ذیشان حامد ملٹن شہر کے ریجنل کونسلر رہ چکے ہیں اور انہیں مضبوط سیاسی گروپوں کی حمایت حاصل ہے۔ وہ ملٹن کے میئر کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔ 

خالی ہونے والی اس صوبائی نشست پر اونٹاریو لبرل پارٹی اور این ڈی پی نے ابھی تک اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا جبکہ اطلاعات کے مطابق اونٹاریو لبرل پارٹی کی نو منتخب لیڈر بونی کرومبی خود اس الیکشن میں حصہ لے سکتی ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link