سلمان خان کے باڈی گارڈ نے آننت امبانی کی فرمائش پوری کردی | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی نے اپنی شادی سے قبل ہونے والے تقریبات کے دوران سلمان خان سے متعلق ان کے گارڈ سے دلچسپ فرمائش کردی۔ 

بھارتی شہر جمنا گڑھ میں ہونے والی آننت امبانی کی تقریبات سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں، جہاں کئی بڑے بڑے ناموں نے ان تقریبات میں شرکت کرکے اسے چار چاند لگادیے۔ 

یہی نہیں بلکہ ان ستاروں کی تقریبات میں لی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ 

ایسی ہی ایک ویڈیو سلمان خان کی ہے جس میں انکے باڈی گارڈ شیرا نے انہیں گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہے میاں آننت امبانی نے ڈانس فلور پر شیرا سے درخواست کی تھی وہ اپنے باس سلمان خان کو گود میں اٹھالے۔ 

آننت امبانی کی اس فرمائش کو پورا کرتے ہوئے شیرا نے سلمان خان کو گود میں اٹھالیا۔ 

مذکورہ ویڈیو کو نامور گلوکار ایکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔ جس میں پہلے آننت نے سلمان خان کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن جب وہ ایسا نہ کرسکے تو انہوں نے شیرا سے فرمائش کی جو باڈی گارڈ نے پوری کردی۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link