میں نے بڑی عمر کے اداکاروں کی ماں کا کردار بھی نبھایا ہے: صبا فیصل | Maqvi News

[ad_1]

پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل جنہوں نے حال ہی میں کم عمر نوجوانوں کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہونے کا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا تھا، اب ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بڑی عمر کے اداکاروں کی ماں کا کردار نبھایا ہے۔

حال ہی میں صبا فیصل نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کنفیوژ تھیں جب ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار نبھایا؟

انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں کیونکہ یہ کردار مجھے تقریباً 19 سال قبل جاوید فاضل نے آفر کیا اور کہا کہ آپ ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار کریں گی۔

اداکارہ نے ہمایوں سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں کافی جوان تھی لیکن پھر بھی مجھے یہ کردار آفر ہوا اور میں نے کیا بھی، مجھے اس وقت کافی حیرانی بھی ہوئی تھی اور اس کردار کو نبھانے میں بے حد مزہ بھی آیا لیکن اب مجھے ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار نبھانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب تو پتا نہیں کس کس کی ماں کا کردار ادا کر چکی ہوں۔

صبا فیصل نے مزید انکشاف کیا کہ میں نعمان اعجاز کی بھی ماں بن چکی ہوں۔

اداکارہ نے ساتھی فنکار نعمان اعجاز کی بات دہراتے ہوئے کہا کہ جب میں نعمان اعجاز کی والدہ کا کردار نبھا رہی تھی تو اس وقت نعمان اعجاز خود کہہ رہے تھے کہ ماں اور بیٹے کی عمر میں کوئی 1 یا 2 سال کا ہی فرق ہے۔

صبا فیصل کے جوابات سن کر میزبان نے سوال کیا کہ کیا کبھی آپ نے کسی ایسے فنکار کی والدہ کا کردار ادا کیا جو حقیقتاً آپ سے عمر میں بہت بڑے ہوں؟

میزبان کے سوال پر سینیئر اداکارہ نے کہا کہ اب میں اور کیا بتا رہی ہوں؟، نعمان اعجاز کی ماں، میں نے جتنے بھی فنکاروں کی ماں کا کردار نبھایا ہے ان میں سب سے بڑی عمر نعمان اعجاز کی ہے شکر ہے کہ جاوید شیخ کو میرا بیٹا نہیں بنایا۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link