فلم اوم شانتی اوم میرے کیریئر کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی، ارجن رامپال  | Maqvi News

[ad_1]

ارجن رامپال( تصویر سوشل میڈیا)۔
ارجن رامپال( تصویر سوشل میڈیا)۔

بالی ووڈ کے معروف ایکشن اداکار ارجن رامپال نے کہا ہے کہ 2007 کی بلاک بسٹر فلم اوم شانتی اوم انکے کیریئر میں ایک ٹرننگ پوائنٹ تھی۔ 

بھارتی میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران جبل پور میں پیدا ہونے والے 51 سالہ ارجن رامپال کا مزید کہنا تھا کہ انکے کیریئر کو تبدیل کرنے والی پانچ فلموں میں موکشا، پیار عشق اور محبت شامل ہیں۔

تاہم انکا کہنا تھا کہ فرح خان کی ہدایتکاری اور شاہ رخ خان کے مرکزی کردار میں بننے والی اوم شانتی اوم نے انکے بارے میں عوام کے تاثر کو ہی تبدیل کرکے رکھ دیا۔

ارجن رامپال گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی اسپورٹس ایکشن فلم کرک میں دیکھے گئے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link