وکی جین مجھ سے شادی ہی نہیں کرنا چاہتے تھے، انکیتا لوکھنڈے | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکار انکیتا لوکھنڈے نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر وکی جین مجھے سے شادی ہی نہیں کرنا چاہتے تھے۔ 

 بھارتی سنگھ کے پوڈ کاسٹ کے دوران انکیتا اور انکے شوہر وکی جین انکے مہمان بنے اور اپنی نجی زندگی سے متعلق باتیں کی۔ 

انکیتا کا کہنا تھا کہ ہم شادی کرنا چاہتے تھے، لیکن وکی مجھ سے ڈر گیا اور چلا گیا۔ کیونکہ اس وقت ہمارے طرز زندگی میں بہت فرق تھا۔ 

انکیتا کا کہنا تھا کہ وکی بلاس پور میں رہتے تھے اور انہیں ایسا لگتا تھا کہ انہیں لڑکی بلاس پور میں چاہیے۔ 

اس موقع پر وکی جین نے گفتگو کرتے ہوئے بالکل مختلف کہانی سنائی اور کہا کہ اس نے مجھے کبھی بولنے ہی نہیں دیا تو میں بول ہی نہیں پایا۔ 

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ صحیح وقت ہونا چاہیے، لیکن جب انکیتا نے شادی کی بات کی تھی تو اس وقت ایسی کیفیت میں تھی کہ بس فوراً شادی کرلی جائے۔ 

واضح رہے انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین نے 2019 میں اپنے ریلیشن شپ کا اعلان کیا تھا جبکہ دونوں نے دسمبر 2021 میں شادی کی تھی۔ 

دونوں اپنی شادی شدہ زندگی جو لے کر اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ 

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link