غزل گائیک پنکج ادھاس کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی | Maqvi News

[ad_1]

--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارت کے نامور غزل گائیک پنکج ادھاس کی آخری رسومات آج دوپہر کو ادا کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وفات پانے والے بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس کی بیٹی نایاب ادھاس کا کہنا ہے کہ پنکج ادھاس کی آخری رسومات آج دوپہر 3 بجے ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 73سالہ غزل گائیک پنکج ادھاس گزشتہ روز طویل بیماری کے بعد چل بسے، جس کی تصدیق ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے بذریعہ انسٹاگرام کی تھی۔

خیال رہے کہ بھارتی غزل گائک پنکج ادھاس نے اپنی غزلوں اور گیتوں سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link