پنجاب: وزارتِ اعلیٰ کا انتخابی دنگل، اسمبلی اجلاس کچھ دیر بعد | Maqvi News

[ad_1]

مریم نواز اور رانا آفتاب—فائل فوٹو
مریم نواز اور رانا آفتاب—فائل فوٹو

پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخابی دنگل کے سلسلے میں اسمبلی اجلاس کچھ دیر میں ہو گا۔

ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ن لیگ اور اتحادیوں کی امیدوار مریم نواز کی جیت یقینی ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب مریم نواز کے مدِ مقابل ہیں۔

ن لیگ اور اتحادی ارکانِ پنجاب اسمبلی ایوان میں آنا شروع ہو گئے، سنی اتحاد کونسل کے اراکینِ اسمبلی بھی بڑی تعداد میں پہنچے ہیں۔

آج ایوان اپوزیشن کو پیغام دے گا: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے ن لیگ کی امیدوار مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں۔

اس موقع پر مریم نواز نے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ دیر بعد ایوان میں فیصلہ ہو گا، آج ایوان اپوزیشن کو پیغام دے گا۔

اسمبلی آمد سے قبل مریم آبائی قبرستان گئیں

نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب اسمبلی روانگی سے پہلے جاتی امراء میں آبائی قبرستان گئیں، جہاں انہوں نے دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر قرآن خوانی کی اور پھول بھی رکھے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

ووٹنگ ہو گی تو میں وزیرِ اعلیٰ بنوں گا: رانا آفتاب

اسی سلسلے میں سنی اتحاد کونسل کے وزیرِ اعلیٰ کے امیدوار رانا آفتاب بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

سنی اتحاد کونسل کے وزیرِ اعلیٰ کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان کا کہنا ہے کہ ہماری پاس اچھی تعداد ہے، سرپرائز دیں گے، اگر ووٹنگ ہو گی تو میں وزیرِ اعلیٰ بنوں گا۔

ن لیگ کو 224، سنی اتحاد کو 103 ارکان کی حمایت حاصل

327 ارکان میں ن لیگ کو 224، سنی اتحاد کونسل کو 103 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

سیکیورٹی انتظامات سخت

پنجاب اسمبلی کے باہر سیکیورٹی کے آج بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link