ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے، علی امین گنڈا پور | Maqvi News

[ad_1]

ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے، علی امین گنڈا پور

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں انصاف ڈاکٹر فورم (آئی ڈی ایف) کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

ملاقات میں آئی ڈی ایف کے صوبائی صدر ڈاکٹر نبی آفریدی نے وفد کی قیادت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر ڈاکٹر مدیر بھی موجود تھے۔

وفد نے نامزد وزیراعلیٰ سے اُن کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ آئی ڈی ایف مجھے اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق رپورٹ کریں گے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link