جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے بڑھتی عمر کے باوجود بھی فٹ نظر آنے کا راز بتا دیا۔

جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی فٹنس کے حوالے سے گفتگو کی اور شوبز انڈسٹری میں کامیاب کیریئر بنانے کے خواہشمند اداکاروں کو کچھ قیمتی مشورے بھی دیے۔

شو کے دوران جاوید شیخ نے فٹنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر یقین ہے کہ فٹ رہنا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے لیکن اس کے لیے انسان کو کچھ قربانیاں دینی پڑتی ہیں سب سے پہلی چیز یہ کہ انسان کسی کے بارے میں برا سوچنے سے گریز کرے اور دوسری چیز کھانے میں بہت زیادہ احتیاط کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں ہر روز صبح ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک اپنی کیلوریز کا حساب لگاتا ہوں اور میں دوپہر کا کھانا نہیں کھاتا تاکہ رات کے  کھانے سے پہلے مجھے بھوک محسوس ہو۔

اس حوالے سے بہروز سبزواری نے کہا کہ میں سب کچھ کھاتا ہوں لیکن محدود مقدار میں اور آج کل تھوڑا زیادہ کنٹرول کر رہا ہوں کیونکہ مجھے ابھی لگ رہا کہ میرا وزن بڑھ رہا ہے۔

شو کے دوران جاوید شیخ نے شوبز انڈسٹری میں کامیاب کیریئر بنانے کے خواہشمند نوجوانوں کو یہ مشورہ دیا کہ اگر آسمان کی بلندیوں کو چُھونا چاہتے ہیں تو اپنے پاؤں زمین پر رکھیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وقت کی پابندی کریں اور اپنے اندر صبر اور ہمت رکھیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link