8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا، گزشتہ الیکشن میں52.1 فیصد تھا، فافن  | Maqvi News

[ad_1]

8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا، گزشتہ الیکشن میں52.1 فیصد تھا، فافن

الیکشن برائے 2024 کے حوالے سے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے ووٹر ٹرن آؤٹ پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ 

جس کے مطابق ووٹرز سے متعلق جاری جائزہ قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے فارم 47 پر مبنی ہے۔ 

فافن کی جائزہ رپورٹ کے مطابق 8 فروری 2024ء کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا، جبکہ الیکشن 2018ء میں یہ شرح 52.1 فیصد تھی، الیکشن 2024ء میں 6 کروڑ 6 لاکھ ووٹرز نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ 

فافن کے مطابق الیکشن 2018ء کی نسبت 58 لاکھ زائد ووٹ ڈالے گئے، البتہ ووٹ ڈالنے کی شرح کم ہوئی۔ 

فافن کی جائزہ رپورٹ کے مطابق سال 2018ء میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 106 ملین تھی، الیکشن 2024ء میں 128.6 ملین ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقوں میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این اے 214 تھرپارکر میں 70.9 فیصد رہا۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link