بھارتی کسانوں کا آنسو گیس لے جانے والے ڈرونز کیخلاف انوکھا پلان | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی کسانوں نے آنسو گیس لے جانے والے ڈرونز سے نمٹنے کے لیے پتنگیں اڑانا شروع کردیں۔

بھارت میں کسانوں نے نریندر مودی کی حکومت کیخلاف احتجاجی مارچ شروع کر رکھا ہے جس کا آج دوسرا روز ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیسے ہی کسانوں کا ’دہلی چلو‘ احتجاج دوسرے دن میں داخل ہوا تو کسانوں کی جانب سے ایک غیر روایتی حکمت عملی سامنے آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے والے کسانوں نے حکومتی ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے پتنگیں اڑائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکمت عملی کے تحت کسانوں نے پتنگوں میں لمبی ڈوروں کا استعمال کیا تاکہ ڈرون کی موٹروں کو نشانہ بنایا جا سکے جس سے وہ نیچے گر جائیں۔

اس سے قبل ہریانہ اور بھارتی پنجاب کی سرحد پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کسانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ فصلوں کی بہتر قیمتوں کا وعدہ کرنے سمیت مختلف مسائل پر پیشرفت نہ ہونے کے بعد کسان بھارتی پنجاب کے علاقے فتح گڑھ صاحب سے احتجاجی مارچ کرنے نکلے ہیں جسے ’دلی چلو مارچ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link