[ad_1]
پاکستانی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے غلطی سے نامناسب شاعری گانے پر اللّٰہ سے معافی بھی مانگی ہے۔
نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں سے کچھ مختصر کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
نیٹیزنز نے عاطف اسلم کو اس انٹرویو میں سنجیدہ اور خوبصورت گفتگو کرنے پر خوب سراہا ہے۔
عاطف اسلم کا انٹرویو کے دوران اپنے کام اور اللّٰہ سے مضبوط رشتے پر بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر انہوں نے کبھی غلطی سے کوئی نامناسب شاعری گائی ہے جو اللّٰہ کی شان میں گستاخی میں شمار ہوتی ہے تو اُنہوں نے احساس ہونے پر بعد میں اللّٰہ سے اس پر معافی بھی مانگی ہے۔
عاطف اسلم انٹرویو میں اپنی ذات سے متعلق مداحوں کو مزید آگاہ کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ وہ ہمیشہ غلط باتوں پر اٹھ کھڑے ہوتے ہیں غلط باتوں پر اعتراض بھی کرتے ہیں، جو بات غلط ہے، وہ ہمیشہ غلط رہتی ہے اور وہ غلطیوں پر ہمیشہ ہی سے خدا سے معافی مانگتے رہے ہیں۔
عاطف اسلم کا اپنے کیریئر اور صلاحتیوں پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہمارے دور میں یہ آٹو ٹیونر ٹیکانالوجی نہیں تھی، آٹو ٹیونر اُس وقت بھی موجود تھا مگر اب یہ نئے گلوکاروں کا سہارا بن چکا ہے کیوں کہ اب ہر کسی نے بس جَلدی سے مشہور ہونا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج کل کے دور میں کوئی محنت نہیں کرنا چاہتا، ہر کوئی مختصر مدت میں شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچانک سے مل جانے والی شہرت زیادہ دیر تک نہیں ملتی ہے۔
یاد رہے کہ اس انٹرویو میں عاطف اسلم نے واضح طور پر اپنے کسی گانے کا ذکر تو نہیں کیا ہے مگر انہوں نے ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا اعتراف ضرور کیا ہے۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم بھارتی میوزک انڈسٹری میں بھی کام کر کے اپنے نام کا لوہا منوا چکے ہیں۔
عاطف اسلم اور قوال، راحت فتح علی خان ماضی میں گائے گئے اپنے متعدد گانوں اور اُن کی شاعری کے سبب سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بن چکے ہیں۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link