[ad_1]
بھارت میں ہریانہ بارڈر پر کسانوں کے احتجاجی مارچ پر آنسوگیس شیلنگ کی گئی جبکہ حفاظت کے پیش نظر دہلی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں ہریانہ بارڈر پر بھارتی کسان آج دہلی کی جانب احتجاجی مارچ کررہے ہیں۔
احتجاجی مارچ میں شریک بھارتی کسانوں پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ کسانوں کے احتجاجی مارچ کے پیش نظر دہلی میں حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ فصلوں کی بہتر قیمتوں کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2021 میں مودی حکومت کے وعدوں پر کسانوں نے احتجاج ختم کردیا تھا۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link