انتخابی نتائج کے خلاف سندھ اور بلوچستان میں مظاہرے | Maqvi News

[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انتخابی نتائج کے خلاف سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں منگل کو بھی احتجاج کیا گیا۔

سندھ میں سکھر، ٹھٹھہ، حیدرآباد، گھوٹکی اور ٹنڈو محمد خان میں مظاہرے ہوئے۔

بلوچستان میں پشتون خوا میپ، بی این پی، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی اپیل پر مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی، دکانیں اور کاروبار بند رہے۔

قلعہ سیف اللّٰہ میں کئی گھنٹوں سے احتجاج کے باعث شاہراہ بلاک ہوگئی، جبکہ مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔

نوشکی میں تیسرے روز بھی پاک ایران قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، سبزیوں اور پھلوں سے بھرے ٹرک پھنس گئے ہیں۔

نصیر آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا آر او آفس کے سامنے پانچویں روز بھی دھرنا جاری ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link