امریکی سینٹ نے اسرائیل، یوکرین، تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالر کا امدادی بل منظور کر لیا | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی سینٹ نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کےلیے 95 ارب ڈالر سے زیادہ کا امدادی بل منظور کر لیا۔ امدادی بل کے حق میں 70 اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے۔

بائیڈن انتظامیہ نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی مدد کےلیے امدادی بل میں 14 ارب ڈالر رکھے ہیں، امدادی بل منظوری کےلیے ری پبلکن اکثریت والے ایوان نمائندگان بھیج دیا گیا ہے۔

ایوان نمائندگان سے منظوری کی صورت میں ہی صدر بائیڈن امدادی بل پر دستخط کرکے اسے قابل عمل بنا سکیں گے۔

امدادی بل میں یوکرین کےلیے 61 ارب ڈالر اور تائیوان اور ایشیاپیسفک پارٹنرز کے لیے4.83 ارب ڈالرز رکھے گئے ہیں، غزہ، مغربی کنارے، یوکرین سمیت دیگر جنگ زدہ علاقوں کے لیے 9.15 ارب ڈالر بھی امدادی بل میں شامل ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link