ن لیگ کی حمایت پر پی پی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شہباز شریف | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حکومت سازی کےلیے حمایت کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے بتایا کہ انکا سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ 

انہوں نے تحریر کیا کہ مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی طرف سے اور اپنی طرف سے پی پی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

انکا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر پاکستان کو تمام سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ انکی جماعت وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link