مودی حکومت کیخلاف احتجاجی مارچ کرنے والے کسانوں پر شیلنگ | Maqvi News

[ad_1]

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت میں کسانوں نے نریندر مودی کی حکومت کیخلاف احتجاجی مارچ کیا۔ اس موقع پر ہریانہ اور بھارتی پنجاب کی سرحد پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کسانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ فصلوں کی بہتر قیمتوں کا وعدہ کرنے سمیت مختلف مسائل پر پیشرفت نہ ہونے کے بعد کسان بھارتی پنجاب کے علاقے فتح گڑھ صاحب سے احتجاجی مارچ کرنے نکلے ہیں، جسے ’دلی چلو مارچ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق کسان آج دلی کی جانب احتجاجی مارچ کر رہے ہیں۔ جبکہ کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر دلی میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link