[ad_1]
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے رفح آپریشن کے دوران 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں جاری آپریشن میں گزشتہ رات گھروں اور مساجد پر حملے کئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بھر ہونے والے شدید فضائی حملوں میں بچوں سمیت 52 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح آپریشن کے دوران 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا جبکہ مصر کی سرحد سے ملحقہ شہر میں زمینی دراندازی کی تیاریاں بھی جاری ہیں جہاں فلسطینی پناہ گاہیں قائم ہیں۔
ادھر حماس نے خبردار کر دیا ہے کہ اسرائیل کا رفح میں زمینی آپریشن یرغمالیوں کی رہائی کی بات چیت کو ختم کر دے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ رفح میں حماس کے باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کو ختم کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ جو کہہ رہے ہیں رفح میں آپریشن نہ کریں وہ ہمیں جنگ ہارنے کا کہہ رہے ہیں۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link