ٹیکساس: مقبول بٹ شہید کی برسی پر وحدت کشمیر کانفرنس کا انعقاد | Maqvi News

[ad_1]

ٹیکساس: مقبول بٹ شہید کی برسی پر وحدت کشمیر کانفرنس کا انعقاد

امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں جے کے این اے کے زیر اہتمام بابائے قوم مقبول بٹ شہید کی برسی پر وحدت کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے فلسطین کے رہنما حسن علی اور انسانی حقوق کے نمائندہ رائے ظفر اقبال ایڈووکیٹ کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

کانفرنس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کانفرنس میں مندرجہ ذیل قراردادیں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ مقبول بٹ شہید اور افضل گرو شہید کا جسد خاکی ورثاء اور قوم کے حوالے کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ مقبوضہ ریاست جموں کشمیر سے بھارت کی قابض افواج کا انخلا کیا جائے۔ بھارت کی بدنام زمانہ دہلی کی تہاڑ جیل میں پابند سلاسل موجودہ تحریک کے قائد مزاحمت کی علامت یاسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ 

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بین الاقوامی دنیا فلسطین میں معصوم انسانوں کا قتل عام بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

کانفرنس سے کشمیر سے تعلق رکھنے والی آزادی پسند شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link