[ad_1]
پاکستانی معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنی نومولود بیٹی جہاں آرا سعید کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے بیٹی کی پیدائش کے ایک ماہ بعد اس کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔
فرحان سعید نے اپنی ننھی پری کے ساتھ 2 مختلف تصاویر شیئر کی ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سفر پر روانہ ہونے والے ہیں۔
گلوکار نے تصاویر میں سیاہ جیکٹ اور کیپ پہنی ہوئی ہے اور ننھی بیٹی کو ’بےبی کیرئیر بیلٹ‘ کی مدد سے اُٹھائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’نیا ٹریول پروٹوکول، الحمداللہ‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سرخ دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے۔
فرحان سعید نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ تصاویر ان کی اہلیہ و اداکارہ عروہ حسین نے عکس بند کی ہیں۔
گلوکار و اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویرکو مختصر وقت میں 3 لاکھ سے زائد مداحوں نے لائک کیا اور اس پر تبصرے کرتے ہوئے خوب تعریف بھی کی۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link