[ad_1]
پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ اسٹار کیریئر کا آغاز کرنے والی معروف اداکارہ عریشہ رضی خان کے ’شیندی‘ میں ڈانس نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عریشہ رضی خان کی ’شیندی‘ کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
خیال رہے کہ 2022 میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والی عریشہ رضی خان ان دنوں اپنی شادی کی مختلف تقریبات میں مصروف ہیں اور وقتاً فوقتاً ان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔
پہلی برائیڈل شاور، دعائے خیر کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں پھر رسم مایوں کی جو حالیہ بارش کی نذر ہوگیا تھا، اس کے بعد ان کی منفرد تقریب ’گیم نائٹ‘ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش ہوتی ہوئی دیکھی گئیں۔
تاہم اب ہفتے کے روز کراچی میں ہونے والی ’شیندی‘ یعنی مہندی اور شادی(رخصتی) کی مشترکہ تقریب سے تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جس میں دلہنیا سرخ روایتی عروسی جوڑے میں جاذب نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریب میں بھاری بھرکم لہنگا چولی پہن کر خوب ڈانس کیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
اداکارہ کے ڈانس کی وائرل ویڈیوز میں ان کی بہن و اداکارہ سارہ رضی خان بھی دلہنیا کے ساتھ پیش پیش نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ کی شیندی کی اس تقریب میں قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اداکارہ کا یہ خوبصورت عروسی جوڑا فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کا ہے، ان کے لُک کی بات کریں تو انہوں نے بھاری لہنگا چولی کے ساتھ بھاری جیولری کا انتخاب کیا۔
عریشہ رضی خان کی ’شیندی‘ میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور ان کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link