[ad_1]
متحدہ عرب امارات کی سات میں سے چھ ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث حفاظتی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی، ابوظبی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ ابوظبی کے کئی علاقوں میں اولے بھی پڑے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث خراب موسم اور حفاظتی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی دے دی گئی اور سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link