[ad_1]
کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں مبینہ طور پر بلڈر اور اس کے بیٹوں نے پانی کی لائن کھودنے سے روکنے پر اہل محلہ پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
بلڈر اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے دیگر واقعات نارتھ ناظم آباد اور پی آئی بی کالونی میں پیش آئے۔
نارتھ ناظم آباد میں ڈی سی سینٹرل آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق اے ٹی ایم سے نکلتے ہوئے باپ بیٹے کو ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر ایک ڈاکو نے فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کردیا۔
ادھر صفورا اور یوپی موڑ کے قریب فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link