ڈاکٹر نے محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر قرار دیدی | Maqvi News

[ad_1]

ڈاکٹر نے محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر قرار دیدی

سرجن ڈاکٹر فریداللّٰہ نے چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج محسن داوڑ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل آپریشن ہوا ہے، خون زیادہ بہنے سے کمزوری محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے ملاقات پر عائد پابندی میں نرمی کی ہے، صحت یاب ہوکر جلد عوام کے درمیان ہوں گا۔

محسن داوڑ کے ڈاکٹر فریداللّٰہ نے کہا کہ گہرے زخم کی وجہ سے بخار ہے جو جلد اتر جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں احتجاجی جلوس میں فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی ہوئے تھے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link