اسرائیل کا رفح شہر میں زمینی آپریشن کا فیصلہ، برطانیہ اور عرب ممالک کی مذمت | Maqvi News

[ad_1]

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیل نے شمالی غزہ اور خان یونس کے بعد رفح شہر میں بھی زمینی آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

برطانیہ، سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور لبنان نے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے تباہ حال فلسطینیوں کی مزید تباہی کا اقدام قرار دیا ہے۔

ادھر حماس نے خبردار کر دیا کہ اسرائیل کا رفح میں زمینی آپریشن یرغمالیوں کی رہائی کی بات چیت کو ختم کر دے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ رفح میں حماس کے باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کو ختم کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ جو کہہ رہے ہیں رفح میں آپریشن نہ کریں وہ ہمیں جنگ ہارنے کا کہہ رہے ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link