غزہ جنگ کے اثرات، موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی | Maqvi News

[ad_1]

--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

غزہ میں جنگ مسلط کرنے کے اثرات اسرائیل کی معیشت پر پڑنے لگے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی۔

موڈیز کی جانب سے اسرائیل کی مقامی اور غیرملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اے ون سے کم کر کے اے ٹو کردی گئی ہے جبکہ کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو منفی کردیا گیا ہے۔

موڈیز کے مطابق جنگی صورتحال سے اسرائیل کی مالیاتی طاقت کمزور ہونے کا خطرہ بڑھا ہے۔

دوسری جانب آج بھی غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور 4 ماہ سے جاری ان حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

شمالی غزہ اور خان یونس کے بعد اسرائیل نے رفح سے بھی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے اور زمینی حملے کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link