کراچی سے متحدہ کو سیٹیں ملنے پر حیرت ہے، مراد علی شاہ  | Maqvi News

[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور رہنما پیپلز پارٹی مراد علی شاہ نے کراچی سے ایم کیو ایم کو ملنے والی سیٹوں پر حیرت کا اظہار کردیا۔

جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں کراچی سے اور جماعتوں کو بھی سیٹیں ملنی تھیں، لیکن ایم کیو ایم کو ملنے والی نشستیں سرپرائز ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم جائزہ لیں گے کہ ایم کیو ایم کو اتنی سیٹیں کیسے مل گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رہنما اگر بانی متحدہ کی زبان میں بات کریں گے تو اُن سے بات کرنا مشکل ہوجائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کا امن فوج، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کے بعد حاصل کیا ہے، اس کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link