عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات پر حیران ہیں، ترجمان دفترِ خارجہ | Maqvi News

[ad_1]

عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات پر حیران ہیں، ترجمان دفترِ خارجہ

دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات پر حیران ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات کو نوٹ کیا ہے، ہم ان میں سے بعض بیانات کے منفی لہجے پر حیران ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ بیانات انتخابی عمل کی پیچیدگی مدِنظر نہیں رکھتے، یہ بیانات لاکھوں ووٹرز کا جذبہ سامنے نہیں رکھتے، پاکستان نے عام انتخابات پرُامن اور کامیابی کے ساتھ منعقدکیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیرملکی اسپانسر شدہ دہشت گردی کے باعث سنگین سیکیورٹی خطرات سے نمٹا ہے،کچھ بیانات حقیقت پر مبنی بھی نہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں تھی، دہشت گردی کے واقعات سے بچنے کے لیے موبائل سروس کو معطل رکھا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ انتخابی مشق نے ظاہر کیا کہ بہت سے مبصرین کے خدشات غلط تھے۔ پاکستان نے مستحکم اور جمہوری معاشرے کی تعمیر کے عزم کے تحت انتخابات کرائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ انتخابی عمل کی تکمیل سے قبل منفی تبصرہ تعمیری نہیں ہے، پاکستان متحرک جمہوری نظام کی تعمیر کے لیے کام جاری رکھے گا۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link