پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی 27 نشستیں جیت لیں  | Maqvi News

[ad_1]

پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی 27 نشستیں جیت لیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سندھ اسمبلی کی 27 نشستیں جیت لیں۔ عام انتخابات 2024ء میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے اب تک سندھ اسمبلی کی 27 نشست جیت اپنے نام کرلی ہیں۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 6 کشمور 3 کے تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محبوب علی خان بجارانی 86365 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 9945 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 7 شکارپور 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امتیاز احمد شیخ کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 7 شکارپور 1 کے تمام177 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے امتیاز احمد شیخ 60904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

جے یو آئی ایف کے آغا تیمور خان 43575 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 10 لاڑکانہ 1 سے پیپلز پارٹی کی فریال تالپور 85800 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئی ہیں۔

جے یو آئی کے کفایت اللّٰہ 20050 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس11 لاڑکانہ2 کے تمام 174 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کےجمیل احمد سومرو 41158 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔ جی ڈی اے کے کاظم علی خان 20807 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 12 لاڑکانہ 3 کے تمام 168 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سہیل انور سیال 54077 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جی ڈی اے کے معظم علی خان عباسی 31850 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 20 گھوٹکی 3 کے تمام 183 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد بخش مہر 87431 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جے یو آئی ایف کی محمد اسحاق لغاری 9401 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 21 گھوٹکی 4 کے تمام 182 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی نواز مہر 63758 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جے یو آئی ایف کے غلام علی عباس 29273 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 22 سکھر 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 22 سکھر 1 کے تمام145 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےاکرام اللہ 42275 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

جے یو آئی ایف کے محمد مبین 40005 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 27 خیر پور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہالار وسان کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 27 خیر پور 2 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہالار وسان 93421 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

جے یو آئی ایف کے محمد شریف بررو 14897 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 29 خیرپور 4 کے تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے شیراز شوکت راجپر 45589 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے محمد رفیق بانبھن 30220 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 30 خیر پور 5 کے تمام 158 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے نعیم احمد کھرل 51245 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جی ڈی اے کے شیخ خالد حسین 36456 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 44 سانگھڑ 5 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شاہد تھہیم کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 44 سانگھڑ 5 کے تمام 187 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے شاہد تھہیم 59630 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے) کے محمد بخش 48200 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس47 میرپورخاص3 کے تمام 170 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کی نور احمد بھرگڑی 59321 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئیں۔

آزاد امیدوار فیصل کاچھیلو 20175 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 48 میرپورخاص 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے طارق علی کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 48 میرپورخاص 4 کے تمام160 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےطارق علی67923 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

جی ڈی اےکے عنایت اللہ 16231 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 49 عمرکوٹ 1 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید سردار علی شاہ 56791 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جی ڈی اے کے خضر حیات منگریو 23987 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 50 عمرکوٹ 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید امیر علی شاہ 59231 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جی ڈی اے کے فقیر غلام نبی منگریو17121 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 56 مٹیاری 1 کے تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا۔

پیپلز پارٹی کے مخدوم محبوب زمان 72178 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ مسلم ليگ ن کے نصیر احمد 35432 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 60 حیدرآباد 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جام خان شورو کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 60 حیدرآباد 1 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے جام خان شورو 35352 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایاز لطیف پلیجو 6735 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن بھی کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 61 حیدرآباد 2 کے تمام135 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن63638 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

جے یو آئی ایف کے سعید احمد تالپور 11719 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 68 بدین 1 کے تمام 141 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد ہالیپوٹو 63348 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 69 بدین 2 کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے میر اللّٰہ بخش تالپور 41595 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے میر عبداللّٰہ خان 33491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 70 بدین 3 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارباب امیر امان اللہ کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابقپی ایس 70 بدین 3 کے تمام 141 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے ارباب امیر امان اللہ 33729 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے حسنین علی مرزا 26577 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 75 ٹھٹھہ 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کےریاض حسین شاہ شیرازی کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 75 ٹھٹھہ 1 کے تمام 216 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے ریاض حسین شاہ شیرازی 75823 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

آزاد امیدوار سید امجد حسین 3618 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی برڑو 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 78 جامشورو 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر علی شوروکامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 78 جامشورو 2 کے تمام147 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر علی شورو 46245 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید منیر حیدر 15768 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 83 دادو 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید صالح شاہ جیلانی کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابقپی ایس 83 دادو 4 کے تمام166 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےسید صالح شاہ جیلانی 52340 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

جی ڈی اے کے امداد حسین لغاری 22683 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 86 ملیر 3 کے تمام 62 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالرزاق راجا 15017 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ مسلم ليگ ن کے محمد یعقوب 6633 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Pakistan Election 2024 | NA 15 | NA 130

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link