آذربائیجان میں قبل از وقت صدارتی انتخابات، ووٹنگ جاری | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

آذربائیجان میں قبل از وقت ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجےتک جاری رہےگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات میں 64 لاکھ سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، صدارتی انتخابات میں صدر الہام علیوف سمیت7 امیدوار میدان میں ہیں تاہم آذری اپوزیشن نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدارتی انتخابی عمل کو 790 عالمی مبصرین مانیٹر کریں گے، انتخابی نتائج کا اعلان آذربائیجان کا الیکشن کمیشن 9 فروری کو کرے گا۔

واضح رہے کہ آذربائیجان میں صدارتی انتخابات 2025ء میں ہونا تھے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link