موت کی جھوٹی خبر دینے والی پونم پانڈے کی قسمت کھل گئی | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اپنی موت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلانے والی بھارتی سلیبریٹری پونم پانڈے کی قسمت کھل گئی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پونم پانڈے کو بھارتی حکومت کی سروائیکل کینسر سے متعلق مہم کےلیے خیرسگالی سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر صحت نے تصدیق کی ہے کہ اس حوالے سے پونم پانڈے اور انکی ٹیم سے اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل پونم پانڈے کی ٹیم کی جانب سے سلیبریٹری کی موت کی خبر جاری کی گئی تھی۔ 

ٹیم کا کہنا تھا کہ پونم پانڈے سروائیکل کینسر میں مبتلا تھیں۔

تاہم بعد میں پونم نے خود اپنی موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو بیان میں کہا کہ انکی موت کی خبر دراصل کینسر کی آگاہی مہم کا حصہ تھی۔ 

اس کے بعد سے پونم پانڈے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link