شام: اسرائیلی فوج کے صوبہ حمص میں فوجی چوکیوں پر میزائل حملے | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز

اسرائیلی فوج نے میزائلوں سے شام کے صوبے حمص میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

شام کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے میزائلوں سے شام کے صوبہ حمص میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا جن میں ایک ایئر بیس اور  شامی فوج کی کئی چوکیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں میزائل حملوں سے نشانہ بنائے گئے مقامات سے متعلق بہت زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں متعدد شہری مارے گئے ہیں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیلی فورسز پر کیے گئے حملوں کے بعد سے اسرائیل نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کےٹھکانوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے اور اس کے علاوہ شامی فوج کے فضائی دفاع اور کچھ شامی افواج کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link