دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، آئی جی بلوچستان | Maqvi News

[ad_1]

دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، آئی جی بلوچستان

آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لہر پر قابو کےلئے پولیس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ 

کوئٹہ سے پولیس ترجمان کے مطابق ان کا  کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لئے پولیس دیگر اداروں سے رابطے میں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشنز کیے جا ر ہے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر مزید سیکیورٹی تعینات کرنے کی ہدایت دی جاچکی ہے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق پولنگ اسٹاف کو منزل تک پہنچانے کےلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیدی گئی ہے۔ 

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کو ہرصورت یقینی بنائیں گے۔ 

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link