غزہ جانے والی انسانی امداد پر اسرائیلی انتہا پسندوں نے حملہ کردیا | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو بشکریہ عرب نیوز
فوٹو بشکریہ عرب نیوز

غزہ کے خلاف اسرائیلی فوجیوں اور اسرائیلی آبادکاروں کی جارحیت جاری ہے، کرم ابو سالم سے غزہ جانے والی امداد پر اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کردیا۔

سیکڑوں آبادکاروں نے امدادی ٹرکوں پر حملہ کرکے غزہ جانے سے روک دیا، شمالی غزہ میں آج 3 معصوم بچے کچھ کھانا نہ ملنے پر شہید ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے لاکھوں فلسطینی بدترین قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں شدید بمباری جاری ہے، کل سے اب تک 110 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے گئے ہیں۔

خان یونس سے ایک ہفتے میں 2 لاکھ فلسطینی جبری بے دخل کر دیے گئے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link