انجلین ملک کے والدین کی انوکھی محبت کی داستان | Maqvi News

[ad_1]

اداکارہ انجلین ملک، فائل فوٹو
اداکارہ انجلین ملک، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انجلین ملک نے اپنے والدین کی انوکھی محبت کی داستان سنا دی۔

انجلین ملک نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے اپنے والدین کی شادی کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ میرے نانا جان کراچی کے ایک مشہور ڈاکٹر سے میری والدہ کی شادی کروانا چاہتے تھےجو کہ میری والدہ سے بہت محبت بھی کرتے تھے اور اسی لیے نانا جان نے اس ڈاکٹر کو مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے ملک سے باہر بھی بھیجا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہوا کچھ یوں کہ جب وہ ڈاکٹر باہر ملک اپنی تعلیم مکمل کرنے گئے ہوئے تھے تو اس دوران میری والدہ کی ملاقات میرے والد سے ہوئی اور پھر جلد ہی دونوں نے شادی کرلی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ وہ ڈاکٹر اب کراچی میں ہی ہوتے ہیں اور وہ ہماری جان پہچان کے ہیں اس لیے اتفاق سے ایسا ہوا کہ جب میری والدہ بیمار ہوتی تھیں تو میں اپنی والدہ کو علاج کے لیے اُنہی ڈاکٹر کے پاس لے کر جاتی تھی۔

انجلین ملک نے بتایا کہ پھر جب میرے والد کو کینسر ہوا تو اُنہوں نے مجھے  اپنے پاس بلاکر وصیت کی کہ جب میں مر جاؤں تو اپنی امی کو اس ڈاکٹر کے پاس نہیں لے کر جانا تو مجھے ان کی یہ خواہش بہت مضحیکہ خیز لگی۔

اُنہوں نے بتایا کہ والد کے انتقال سے قبل والدہ کے موبائل سے ڈاکٹر کا نمبر بھی ڈیلیٹ کردیا تھا اور یہ بات والدہ کو اس وقت معلوم ہوئی جب والد کے انتقال کے بعد وہ ڈاکٹر کو کال کرنے کے لیے اپنے موبائل میں  اُن کا نمبر ڈھونڈ رہی تھیں کیونکہ اُنہوں نے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے جانا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں والد کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ان کے انتقال کے بعد والدہ کو اُس ڈاکٹر کے پاس نہیں لے کر گئی لیکن ڈاکٹر نے پھر بھی والدہ کے علاج میں میری بہت مدد کی۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link