حماس نے جنگ بندی کیلئے قطر، مصر کی مجوزہ تجاویز کا جواب دیدیا | Maqvi News

[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حماس نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر اور مصر کی مجوزہ تجاویز کا جواب دے دیا.

قطری وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے معاہدے کے فریم ورک سے متعلق حماس کا جواب ملنے کی تصدیق کر دی.

قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے حماس کے جواب کو امید افزا قرار دیا ہے۔

دوحا میں قطری وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بلنکن کا کہنا تھا کہ حماس کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ اسرائیلی حکام سے کل اس پر تبادلہ خیال ہوگا، ابھی بہت کام باقی ہے لیکن یقین ہے کہ معاہدہ ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ لڑائی میں ایسے وقفے کے لیے پُرعزم ہے جو پائیدار امن لائے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے وقفے میں توسیع پر ہر ممکن کام کریں گے۔

قطری وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس نازک وقت میں معاہدے کے فریم ورک کی تفصیلات نہیں بتاسکتے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link