برسلز: یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیر کونسل ای یو کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں | Maqvi News

[ad_1]

 
برسلز: یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیر کونسل ای یو کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے شمعیں روشن کر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

شمعیں روشن کرنے کا یہ پروگرام کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام برسلز کے سینٹرل اسٹیشن کے قریب پلس ڈی ایل البرٹائن کے مقام پر منعقد ہوا۔

پروگرام کے منتظمین نے مسئلہ کشمیر اور مظلوم کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔ اس پروگرام کے منتظمین اور شرکاء میں چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کے علاوہ چوہدری خالد جوشی، سردار محمود اقبال، ناصر چوہدری، آندرے بارکس، شازیہ اسلم، افتخاراحمد ، سلیم میمن، ادیب جرال، سید اسلم شاہ، سید زاہد شاہ، مہرندیم اور راجہ عبدالقیوم شامل تھے۔

اس دوران وہاں سے گزرنے والے باشندے لگائے گئے کیمپ کے قریب رک کر مسئلے کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے رہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے بتایا کہ کشمیر کونسل ای یو ہرسال یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر برسلز میں پروگرام منعقد کرتی ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا اور دنیا کی توجہ کشمیریوں کے مصائب کی طرف دلوانا ہے۔

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے منطقی اور منصفانہ حل تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے رہیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے لیے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں اور بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام پر اپنی قابض فوج کے ذریعے تشدد اور مظالم ڈھا رہا ہے۔ 

مقبوضہ کشمیرمیں آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی اور کالے قوانین اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت نے کشمیریوں کو سنگین دباؤ میں رکھا ہوا ہے لیکن بھارت کی طرف سے مظالم اور تشدد جیسے حربوں اور کالے قوانین سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو روکا نہیں جاسکتا۔ یہ جدوجہد اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضاسید نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خاتمے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link