برسلز: انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی اپیل پر غزہ میں صحافیوں کے قتل عام پر احتجاج | Maqvi News

[ad_1]

برسلز میں انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی اپیل پراسرائیل کے ہاتھوں غزہ صحافیوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کا ایک منظر۔
برسلز میں انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی اپیل پراسرائیل کے ہاتھوں غزہ صحافیوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کا ایک منظر۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی اپیل پر یورپی دارالحکومت برسلز میں آج اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں صحافیوں کے قتل عام پر احتجاج اور شہید ہونے والے 99 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں۔

اس موقع پر یورپی کونسل کی عمارت کے باہر آئی ایف جے گلوبل، نیشنل یونین آف جرنلسٹس کی بیلجیئم برانچ اور فلسطینی جرنلسٹس سنڈیکیٹ کے عہدیداران نے ’اسرائیل، غزہ میں صحافیوں کو قتل کرنا بند کرو‘ کے ایک بڑے بینر کے ساتھ احتجاج کیا۔ 

اسی دوران انہوں نے اپنے آگے علامتی طور پر ایک تابوت بنایا جس میں پریس کا خون بھرا لاشہ رکھا تھا۔ جبکہ مارے جانے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی یاد میں اس علامتی تابوت کے ارد گرد شمعیں روشن کی گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صحافتی عہدیداروں نے یورپی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے اور یورپی یونین سمیت تمام بین الاقوامی قوتیں اس قتل عام کو فوری طور پر روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

ان رہنماؤں نے اسرائیل کو یاد دلایا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت صحافیوں کو مارنا جنگی جرم ہے۔ صحافی تو صرف حالات و واقعات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 

ان رہنماؤں نے اسرائیل سے مزید مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی صحافیوں کو غزہ میں جانے کی اجازت دے اور انسانی مصائب کو کم کرنے کیلئے فوری طور پر بین الاقوامی امداد کی آمد سے پابندیاں اٹھائے۔

انھوں نے اس بات کی طرف زور دے کر متوجہ کیا کہ دنیا فوری طور پر مداخلت کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے غزہ میں باقی بچ جانے والے صحافیوں اور عام شہریوں کی زندگیاں محفوظ رہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link