میرپور خاص، پی پی امیدوار فائرنگ سے شدید زخمی | Maqvi News

[ad_1]

میرپور خاص، پی پی امیدوار فائرنگ سے شدید زخمی

میرپورخاص میں پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے سندھ اسمبلی سید ذوالفقار شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رتنا بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جس میں پی ایس 46 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید ذوالفقار شاہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سید ذوالفقار شاہ کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال میں پیپلز پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں پہنچ گئے ہیں اور پولیس اور رینجرز کی نفری بھی اسپتال پہنچ گئی ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link